سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر مریو ہیوز لاک ڈاون سے پریشان ہوگئے، لاک ڈاون میں حلیہ ہی تبدیل کرلیا، موچھوں کے ساتھ داڑھی بھی بڑھ گئی۔مریو ہیوز اپنی بڑی بڑی موچھوں کی وجہ سے مشہور ہیں، 60 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر اپنی موچھوں کا خیال بھی بہت رکھتے ہیں مگر لاک ڈاون میں باربر شاپس بند ہونے کے بعد ان کی موچھیں مزید بڑھ گئی ہیں۔سابق فاسٹ بولر نے اپنی تصویر کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپیل کی ہے کہ ہیر سیلون جلد کھولے جائیں۔مرو ہیوز نے اپنے پیغام میں اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلیز کیا ہم باربر شاپس اور ہیئر سیلونز کھول سکتے ہیں؟ اب یہ سب کچھ ہاتھ سے نکلتا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ سابق فاسٹ بولر نے آسٹریلیا کی جانب سے 53 ٹیسٹ میچز میں 212 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، وہ 33 ون ڈے میچز میں 38 شکار بھی کرچکے ہیں۔