نیشنل ٹی 20 کپ کے 25 ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

نیشنل ٹی 20 کپ کے 25 ویں میچ میں خیبرپختونخوا نے سندھ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں6 وکٹ پر 152رنز بنائے۔آج کے میچ میں سرفراز احمد کی جگہ انور علی نے سندھ ٹیم کی قیادت کی، گزشتہ میچ کے سنچری میکر شرجیل خان آج 26 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔سندھ کی طرف سے شان مسعود 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ کپتان انور علی نے 34 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،دیگر کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دے سکا۔خیبرپختونخوا کے افتخار احمد نے 2، آصف آفریدی اور نیاز خان نے 1،1وکٹ اپنے نام کی۔ہدف کے تعاقب میں7ویں اوور تک خیبرپختونخوا کی ابتدائی 3 وکٹ 54 رنز پر گر گئیں۔خیبرپختونخوا کے محمد حارث 7، امیر عظمت 18 اور مصدق احمد 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد صاحبزادہ فرحان اور افتخار احمد نے خیبرپختونخوا کی اننگز کو سنبھالا دیا، دونوں کھلاڑیوں نے ناقابل شکست 100 رنز کی شراکت قائم کی۔صاحبزادہ فرحان نے 49 اور افتخار احمد 55 رنز کی باری کھیل کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، میچ میں عمدہ آل راونڈ پرفارمنس پر افتخار احمد مرد میدان ٹھہرے۔

1 تبصرہ. Leave new

  • You actually make it seem really easy along with your presentation but I
    to find this topic to be really one thing which I think I’d by no means understand.
    It seems too complex and very large for me.
    I am taking a look forward in your next put up, I will attempt to get the grasp of
    it!

    جواب دیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر