سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز (مرحومہ) کے نام پر کورونا وائرس کی ویکسین کے جعلی اندراج کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کرائی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی میں نواز شریف اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز (مرحومہ) کے نام پر کورونا وائرس کی ویکسین کے جعلی اندراج کے معاملے پر قرار داد مسلم لیگ نون کی رکنِ پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے جمع کرائی ہے۔پنجاب اسمبلی میں جمع کرائی گئی قرار داد میں مسلم لیگ نون کی جانب سے ویکسین کے جعلی اندراج کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔