ماہ ربیع الاول کے آغاز پر لاہور میں مشعل بردار جلوس نکالے گئے۔ سجے ہوئے اونٹوں، بگھیوں، گھوڑوں، موٹرسائیکلوں پر سوار افراد نے شرکت کی، اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی۔ملک بھر میں عشرہ رحمت للعالمین ۖ منایا جائے گا، سیرتِ مصطفی کی روشنی میں اقلیتوں اور عورتوں کے حقوق پر سیمینارز اور کانفرنسیں ہوں گی۔