نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بلوچستان نے خیبر پختونخوا کو 6 وکٹ سے شکست دے دی۔لاہور میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، صاحبزادہ فرحان نے 78 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اسرار اللہ 19 اور کپتان محمد رضوان نے 17 رنز بنائے۔بلوچستان کی جانب سے جنید خان نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بلوچستان کے کپتان امام الحق نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی، عبداللہ شفیق نے 28 اور عمید آصف نے 20 رنز بنائے۔ خیبر پختونخوا کے عمران خان نے 2 وکٹیں حاصل کی۔