وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں گزشتہ شب آنے والے زلزلے سے ہونے والے نقصانات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔پشاور سے جاری کیئے گئے ایک بیان کے ذریعے وزیرِ اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے ہرنائی میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیئے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے ہرنائی میں 20 افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔