لاہور میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ: اسکواڈ میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں، 5 زخمی

لاہور میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے اسکواڈ کو لے جانے والے کاروان میں شامل گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ لاہور کے مال روڈ پر پیش آیا۔ پولیس حکام کے مطابق ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑی ایلیٹ فورس کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے باعث ایلیٹ فورس کے 5 اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق زخمی اہلکاروں کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر