آریان خان کے ریمانڈ میں مزید توسیع کا امکان

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات کیس میں ضمانت کی سماعت کے لیے آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ اور منمون دھمیچا سمیت گرفتار دیگر افراد کو آج دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) جو کہ ابتدائی طور پر گرفتار افراد کے جسمانی ریمانڈ میں 11 اکتوبر تک سات روز ہ توسیع چاہتی تھی لیکن اب غیر ملکی منشیات سپلائر کی گرفتاری کے بعد ایجنسی کی جانب سے سات روز سے زائد کی توسیع مانگنے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے بدھ کی رات ممبئی کے علاقے بندرا سے ایک غیر ملکی منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے اور اس کے پاس سے تجارتی مقدار میں میفیڈرون (ایم ڈی) برآمد ہوئی ہے۔این سی بی کا کہنا ہے کہ یہ شخص ایسے علاقے میں پایا گیا جو آریان خان اور ان کے دوست ارباز مرچنٹ دونوں سے قریب ہے۔واضح رہے کہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی ) کی جانب سے گرفتار کیے گئے افراد کی توسیع شدہ تحویل آ ج ختم ہو رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed