قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو 69 ویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے کھیل کے لیجنڈ کو سالگرہ مبارک ہو۔بابر اعظم نے عمران خان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک صحت مند زندگی گزاریں اور ہمیں بہتر کام کرنے کی ترغیب دیتے رہیں۔کپتان نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ پیارے ملک کے لیے یہ سال بہترین بنائیں گے۔خیال رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی زندگی کی 69 بہاریں دیکھ لیں، انہوں نے گزشتہ روز اپنا یومِ پیدائش منایا۔سوشل میڈیا پر بنائے گے ٹرینڈز کے ذریعے عمران خان کے مداحوں نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔مبارکباد دینے والوں میں قوم کرکٹرز بھی شامل تھے، بابر اعظم کے علاوہ شاداب خان اور حسن علی نے بھی سابق کپتان کو سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعے سالگرہ کی مبارکباد دی۔