پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین رمیز راجہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی جس میں سندھ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔کراچی کے دورے پر آئے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز اراجہ نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے گورنر ہاوس میں ملاقات کی، جس میں ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے امور سمیت ملک میں کرکٹ کی بہتری، لیگ کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں سندھ میں کرکٹ کے ٹیلنٹ کو سامنے لانے اور کرکٹ کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں ٹیلنٹ ہنٹ کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔گورنر سندھ نے مزید کہا کہ پوری قوم کی نظریں پی سی بی کے نئے چیئرمین رمیز راجہ پر ہیں اور وہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو ہر میدان میں کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اعتماد اور پاکستانی عوام کو مایوس نہیں کروں گا۔