وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14128 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 606 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 20 اموات رپورٹ ہوئیں۔ اس طرح اموات کی مجموعی تعداد7471 ہوچکی ہے۔ آج مزید 478 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ جس کے بعد صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 431568 ہوچکی ہے۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اب تک 6111720 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور صوبے میں اب تک461007 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔اس وقت 21968 مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 21636 گھروں میں، 30 آئسولیشن سینٹرز میں اور 312 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ جبکہ 303 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 24 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔وزیراعلی نے کہا کہ صوبے کے 606 نئے کیسز میں سے 150 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 41، ضلع وسطی39، ضلع جنوبی 36، کورنگی 19، ضلع غربی 12 اور ملیر سے 3 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ دیگر اضلاع میں حیدرآباد 153، ٹھٹھہ 50، جامشورو 34، شہید بینظیرآباد 30، سانگھڑ 27، بدین 17، سکھر 16، جیکب آباد 14، مٹیاری 14، میرپور خاص 14، ٹنڈو الہیار 14، تھرپارکر 12، شکار پور 12، نوشہرو فیروز 11، ٹنڈو محمد خان 9، عمرکوٹ 8، گھوٹکی 8 اور خیرپور سے ایک کیس سامنے آیا ہے۔