والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا، شاہ رخ کے بیٹے آریان کا انکشاف

منشیات کیس میں گرفتار بالی وڈ کے سپراسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان نے والد سے متعلق بھی تفتیش میں کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔گزشتہ دو روز سے آریان خان منشیات کیس میں گرفتار ہیں اور ان دنوں وہ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان خان نے تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ والد سے ملاقات کیلئے سیکرٹری سے وقت لینا پڑتا تھا۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ آریان نے تفتیش کاروں کو بتایا کہ اس وقت والد کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور ان کی مصروفیات کے باعث منیجر پوجا سے وقت لے کر ہی والد سے ملاقات کرسکتا تھا۔رپورٹس کے مطابق آریان نے تفتیش میں والد کی فلموں سے متعلق بھی بیان دیا ہے۔خیال رہے کہ آریان خان 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کی تحویل میں رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed