مسافروں و بے گھر افراد کو رات گئے پناہ گاہ لانے کے احکامات

پشاور (جنرل رپورٹر )کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے سرکاری پناہ گاہ میں رات دیر سے پشاور پہنچنے والے مسافروں اور بے گھر افراد کو پناہ گاہ لانے کیلئے رات 10تا 12بجے اضافی گاڑی چلانے کے احکامات جاری کردیئے ۔ گزشتہ رات وزیر اعلی خیبر پختونخواہ محمود خان نے رات گئے یونیورسٹی روڈ پر مزدورں کو فٹ پاتھ پر سوتے دیکھ کر کمشنر پشاور ڈویژن کو مزدورں کو رات گزارنے کے لیے پناہ گاہ لانے کی ہدایات جاری کیں مزدوروں نے کمشنر پشاور ڈویژن کو بتایا تھا کہ اکثر اوقات رات کے وقت عمارتوں کے چھتوں کے لینٹر ڈالنے کے لئے رات 8،9بجے ان کو شہر آنا پڑتا ہے کیونکہ رات کے وقت گائوں سے آتے وقت ان کو ٹرانسپورٹ کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے اس لئے ان کو رات کے انتظار میں سڑکوں پر ہی 2،3 بجے تک سونا پڑتا ہے کمشنر پشاور ڈویژن کو یہ بھی بتایا گیا کہ بعض ا وقات دور دراز علاقوں سے آنے والے مسافر ٹرانسپورٹ مسائل کی وجہ سے رات کے وقت دور دراز علاقوں میں نہیں جاسکتے جبکہ مجبوراً ان کو رات سڑکوں پر ہی سونا پڑتا ہے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے ان مسائل کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر یونس آفریدی کو ہفتہ کے روز چھٹی کے باوجود اپنے دفتر طلب کرکے ایسے مسافروں اور بے گھر افراد کو پناہ گاہ لانے کیلئے اضافی بس رات 10تا 12بجے چلانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بس اڈوں اور دیگر مقامات سے مسافروں ا ور بے گھر افراد کو پناہ گاہ لانے کے احکامات جاری کئے تاکہ کسی بھی فرد کو رات سڑک پر نہ گزارنی پڑے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed