بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)جماعت اسلامی بٹ خیلہ کے زیر اہتمام ظفر پارک بٹ خیلہ میں پانچ روزہ فہم القران کلاس اختتام پزیر ہوگیا، جس میں روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں مرد خواتین نے شرکت کرکے قران و سنت کی تعلیم حاصل کی، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر شیخ الحدیث اور شیخ القرآن مولانا جمال الدین نے درس القران اور مولانا محمد ارشاد درس حدیث کی روشنی میں دنیا و اخرت کی کامیابی پر درس دیا، فہم القران کلاس روزانہ بعد از نماز فجر شروع ہوکر سات بجے تک جاری رہتا، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا جمال الدین نے پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ کی امت سے محبت اور شفقت کے موضوع پر تفصیلی روشنی ڈالی، اس موقع پر قرآن کلاس کے روزانہ تلاوت کلام پاک سے آغاز کرنے والے طالب علم قاری محمدعمار کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کیاگیا۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00