ویڈیوز

وفاقی حکومت کی جانب سے سونے کی درآمد اور برآمد پر عائد پابندی کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کی جانب سے منظوری کے بعد وزارتِ تجارت نے آرڈر جاری کیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق سونے کی عالمی تجارت سے متعلق معطل شدہ ایس آر او بحال کر دیا گیا ہے۔وفاقی حکومت نے قیمتی دھاتوں و زیورات کی درآمد و برآمد سے متعلق کچھ ترامیم بھی کی ہیں جبکہ قیمتی دھاتوں اور زیورات کی درآمد اور برآمد کا فریم ورک برقرار رہے گا،فریم ورک شفافیت اورخود کار نظام میں بہتری کے ساتھ جاری رہے گا۔واضح رہے کہ رواں سال مئی میں سونے کی ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی عائد کی گئی تھی۔وزارتِ تجارت نے 6 مئی 2025ء کو سونے کی تجارت منظم کرنے والا ایس آر او 60 روز کیلئے معطل کیا تھا۔ذرائع کے مطابق سونے کی اسمگلنگ کی شکایت پر ایکسپورٹ اور امپورٹ پر پابندی لگائی گئی تھی، حالیہ مہینوں میں سونے کی اسمگلنگ کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ شماریات کی دعوئوں کے باجود حکمران چینی و دیگر اشییاء خوردنی کی مصنوعی مہنگائی قابو کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں  پشاور و صوبہ  بھر کی او پن مارکیٹ میں رمضان سے قبل اشیاء مہنگی ہونے سے تمام دعوے باطل ہو گئے جبکہ وفاقی حکومت محکمہ شماریات کے اعشاریئے کم ہونے کے راگ الاپ رہی ہے ۔ادھر کرم میں بد امنی نے ابھی تک عام شہیریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے اس لئے کرم میں دیر پا امن کے لئے صوبائی اور وفاقی حکومتوں کو اپنا کر دار نبھانا ہو گااس مسئلے کو پچھلے ادوار حکومت میں توجہ دی جاتی تو معاملات انتے خراب نہ ہو تے جس کا شہریوں آج سامنا کرنا پڑرہاہے ۔

سینئر صحافی محمد دائود اور شعیب جمیل کا پوڈ کاسٹ

 

پشاور کے علاقے عید گاہ کالونی میں ڈکیتی کے دوران موٹر سائیکل سوار ڈکیت شہری سے 20 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔

ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار شہری کو بیگ لٹکائےگھر میں داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے جب کہ ویڈیو میں موٹرسائیکل سوار دو ڈاکو گلی میں آتے دیکھے جاسکتے ہیں۔

2 ڈاکوؤں میں سے ایک موٹرسائیکل سے اتر کر شہری کے پیچھے گھر میں داخل ہوتا ہے جب کہ  کچھ دیر بعد ڈاکو بیگ ہاتھ میں لیے گھر سے باہرآتا ہے۔

شہری ولید کے مطابق وہ بینک سے 20 لاکھ روپے نکال کر گھر پہنچے تھے کہ ڈاکو گن پوائنٹ پر رقم سے بھرا بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔