وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے معاملے پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ معاملے کو غلط رنگ دینے کی کوشش نہ کی جائے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک پیج پر ہیں اور معاملہ خوش اسلوبی سے جلد حل ہو گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتِ حال کا جائزہ لیا گیا۔وزیرِ اعظم عمران خان اور وفاقی کابینہ نے اجلاس میں افغانستان کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ کی جانب سے اجلاس میں متعدد ایجنڈوں کی منظوری دے دی گئی۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00