تخت بھائی کچہری میں زیر حراست ملزم کو قتل کرد یاگیا

ضلع مردان میں تخت بھائی جوڈیشل کمپلیکس میں فائرنگ کے نتیجے میں 38 سالہ امجد ولد رحیم شاہ جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کی لاش ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق جاں بحق شخص کا تعلق شیر گڑھ سے تھا اور فائرنگ کا واقعہ سابق دشمنی کے باعث پیش آیا۔تخت بھائی جوڈیشل کمپلیکس میں پیش آنے والے اس خونریز واقعے نے سیکیورٹی انتظامات پر سوالات پیدا کر دیے ہیں، شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے کہ عدالتی احاطے میں بھی ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، عدالتی احاطے میں ہونے والی فائرنگ سے متعلق شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور ملزمان کی نشاندہی کے لیے تفتیش کے دوران ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا، جبکہ وجہ عناد قتل مقاتلے کی پرانی دشمنی بتائی جارہی ہے.فائرنگ کے واقعے نے مردان میں امن و امان کی صورتحال پر بحث کو پھر سے جنم دیا ہے۔ شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ عدالتی کمپلیکس میں سیکیورٹی سخت کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے خونریز واقعات سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed