لاہور میں ایک شہری کے نام پر 421 گاڑیوں کا انکشاف ہواہے، جس پر لاکھوں روپے کے چالان دیکھ کر پولیس اہلکار بھی حیران رہ گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق جنرل ہولڈاپ کے دوران ایک موٹر سائیکل سوار کو روک کر اس کی ملکیت کی جانچ پڑتال کی گئی تو انکشاف ہوا کہ باز محمد نامی شہری کے نام پر 421 گاڑیاں، رکشے اور موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہیں۔ اس انکشاف نے موقع پر موجود اہلکاروں کو بھی حیران کر دیا۔رپورٹ کے مطابق باز محمد کے نام پر 20 لاکھ 88 ہزار 800 روپے سے زائد کے ای چالان بھی واجب الادا ہیں۔ کارروائی کے دوران مذکورہ شہری کی موٹر سائیکل کو تھانہ مسلم ٹان میں بند کر دیا گیا۔سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی کے حکم پر ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق لاکھوں روپے کے بقایا ای چالان ٹریفک پولیس کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گئے ہیں، جبکہ لاہور میں جعلی یا مشتبہ رجسٹریشنز کی جانچ کا دائرہ بھی وسیع کر دیا گیا ہے۔حکام نے کہا ہے کہ قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری ہے۔ ای چالان نادہندگان کو اب سخت کارروائی کے لیے تیار رہنا ہوگا۔







