کوہستان سکینڈل’ ٹھیکیدارکی طبی بنیادو ںپر درخواست ضمانت خارج

پشاورکی احتساب عدالت میں اپر کوہستان مالی بے ضابطگی مقدمے میں گرفتار ٹھیکیدار امیر زیب کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت احتساب جج محمد ظفر نے کی۔عدالت نے ملزم امیر زیب کی ضمانت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے طبی بنیادوں پر رہائی کی استدعا بھی قبول کرنے سے انکار کر دیا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت میں مقف اختیار کیا کہ ملزم بیمار ہے، اس لیے اسے طبی بنیادوں پر ضمانت دی جائے، جبکہ ملزم کے طبی معائنے کے لیے طبی ماہرین پر مشتمل مجلس قائم کرنے کی بھی استدعا کی گئی۔تاہم عدالت نے ملزم کی طبی بنیادوں پر ضمانت اور طبی جانچ کے لیے مجلس قائم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔دورانِ سماعت قومی احتساب ادارے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزم اپر کوہستان مالی بے ضابطگی مقدمے میں گرفتار ہے اور اس کے کھاتوں میں ساڑھے تین ارب روپے کی مالی لین دین ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed