خیبر پختونخوا بار کونسل ٹربیونل نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 وکلا کے لائسنس منسوخ جبکہ 2 وکلا کے لائسنس معطل کر دیئے ہیں ٹربیونل کے چیئر مین جسٹس وقار احمد اور ممبران سید مبشر شاہ اور محمد رفیق مہمند نے وکلا کے خلاف دائر مختلف شکایات اور ڈسپلنری معاملات کی سماعت کی۔ ٹربیونل میں مجموعی طور پر 56 کیزر کازلسٹ پر زیر غور آئے ٹربیونل نے تفصیلی سماعت کے بعد 50 کیسز میں کارروائی مکمل کرتے ہوئے مختلف احکامات جاری کیے، جبکہ باقی 6 کیسز آئندہ سماعت تک ملتوی کر دیے گئے ٹربیونل نے سنگین نوعیت کے پیشہ ورانہ خلاف ورزیوں پر 2 وکلا کے لائسنس منسوخ کر دیے، جبکہ 2 وکلا کے لائسنس معطل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے جبکہ بعض وکلا کو ان کے طرز عمل پر سخت تنبیہ بھی کی گئی بعض مقدمات میں فریقین کو نوٹسز جاری کرنے کے احکامات بھی صادر کیے گئے تاکہ آئندہ سماعت پر مکمل ریکارڈ اور جواب جمع کیا جا سکے اسی طرح بعض کیسز میں شکایت کنندگان نے اپنی شکایات واپس لے لیں ، جس پر متعلقہ مقدمات قانون کے مطابق نمٹادیے گئے۔







