پشاور کے علاقے کوچی بازار میں مکان میں آگ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق کوچی بازار میں ایک مکان کے نیچے موجود دکان میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان اور گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں گھر میں موجود 2 خواتین اور 2 مرد جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ریسکیو حکام کیمطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 فائرٹینڈرز اور 40 اہلکاروں نے حصہ لیا جب کہ اس دوران 2 فائر فائٹرز کی حالت بھی غیر ہوگئی۔







