وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے ہدایت کر دی۔وزیراعظم نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری ہماری ترجیح ہے، نجکاری کے تمام عمل کو انتہائی شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈسکوز کی نجکاری کے بعد، مضبوط ریگولیٹری فریم ورک بنایا جائے۔اجلاس کو ڈسکوز کی نجکاری کے حوالیسے سے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی، پہلے فیز میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالا الیکٹرک پاور کمپنی اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔ان تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالیسے ایکسپریشن آف انٹرسٹ ملکی و بین الاقوامی اخبارات میں دیا جا چکا ہے،کابینہ کی نجکاری کمیٹی نے ان تین ڈسکوز کی نجکاری کے حوالیسے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے دی ہے۔بریفنگ کے مطابق سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لئے روڈ شو اس ماہ سے منعقد کئے جا رہے ہیں، سعودی عرب ، ترکیہ اور چین کے سرمایہ کاروں کے لئے بین الاقوامی سطح پر بھی روڈ شوز منعقد کئے جارہے ہیں۔







