آئی ایم ایف نے صوبائی ٹیکس وصولیوں کے ہدف میں اضافہ کردیا

عالمی مالیاتی فنڈپاکستان کی مالیاتی اصلاحات میں صوبوں کا کردار بڑھانے کیلئے صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو مالی سال 2026-27 میں 1947 ارب ٹیکس جمع کرنے کا ہدف دیدیا، جو رواں مالی سال سے 64 فیصد زیادہ ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں صوبائی ٹیکس وصولیوں کا تخمینہ 1190 ارب تھا۔ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اگلے مالی سال میں صوبوں کو مزید 757 ارب روپے اضافی ٹیکس اکٹھا کرنا ہونگے۔آئی ایم ایف نے اگلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی تا ستمبر 2026 تک صوبائی محصولات کا ہدف 389 ارب روپے مقرر کیا ہے جب کہ دوسری مالی سہ ماہی اکتوبر تا دسمبر 2026 تک صوبائی ٹیکس وصولیاں 798 ارب روپے تک پہنچانے کا ہدف ہے۔اگلے مالی سال کی تیسری سہ ماہی جنوری تا مارچ 2027 تک صوبائی ریونیو اتھارٹیز کو 1285 ارب روپے جمع کرنا ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed