پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے تھانہ بڈھ بیر پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں پولیس اہلکار فیاض معمولی زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کر دی گئی، زخمی اہلکار کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کے اعلی افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں جبکہ واقعے کے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔سکیورٹی اداروں نے علاقے میں نگرانی مزید سخت کر دی ہے اور حملے کی نوعیت اور ذمہ دار عناصر کے تعین کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مزید تفصیلات تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔







