فی تولہ سونے کی قیمت میں 2830روپے اضافہ

سونے کی قیمتوں میں 3 روز کے وقفے کے بعد اضافہ ہوگیا۔ مقامی صرافہ بازاروں میں منگل کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 2830روپے کے اضافے سے 4لاکھ 55ہزار 63روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2306روپے بڑھ کر 3لاکھ 89 ہزار 534روپے کی سطح پر آگئی۔دریں اثنا مقامی سطح پر فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 141 روپے کے اضافے سے 7ہزار 314 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 129روپے کے اضافے سے 6ہزار 245روپے کی سطح پر آگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر 29سینٹس کے اضافے سے 4ہزار 326ڈالر 27سینٹس کی سطح پر آگئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed