ملاکنڈ میں فائرنگ’ باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

ضلع مالاکنڈ میں فائرنگ کا دلخراش واقعہ رونما ہوا ہے، جس میں باپ موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوا گیا۔واقعات کے مطابق ضلع مالاکنڈ کے مرکزی شہر بٹ خیلہ کے علاقے بگردرہ چپل روڈ پر موٹرسائیکل سوار باپ بیٹے پر فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ باچا حضرت موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کا 18 سالہ بیٹا ذاکراللہ شدید زخمی ہوگیا۔ضلع مالاکنڈ میں فائرنگ کے اس دلخراش واقعہ کے دوران زخمی ہونے والے 18 سالہ نوجوان کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا۔جاں بحق شخص کی نعش بھی ضروری کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed