فلپائن میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 41 ہوگئی، 450زخمی

فلپائن کے جزیرہ منداناو کے قریب گزشتہ روز آنیوالے 7.8 شدت کے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 41 ہوگئی جب کہ 450 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار افراد کو نکال لیا گیا ہے تاہم 4 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز زلزلے کی گہرائی تقریبا 10کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی جس کے باعث جھٹکوں کی شدت سطح زمین پر زیادہ محسوس کی گئی۔ زلزلے کے بعد کئی علاقوں میں عمارتوں کو نقصان پہنچنے اور بعض ڈھانچوں کے منہدم ہونے کی اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed