مویشی منڈیوں پر رش بڑھ گئے’ جانوروں کی قیمتیں کم نہ ہو سکیں

عید قربان میں 3 روز باقی رہنے کے باعث مویشی منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کے سلسلے میں رش تو دکھائی دینے لگا ہے مگر آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں نے خریداروں کو خالی ہاتھ واپس جانے پر مجبور کر دیا ہے۔شہری ایک سے دوسری منڈی جا کر جانور دیکھنے لگے ہیں، دن کو شدید گرمی کی وجہ سے مویشی منڈیوں میں رات کو رش ہو جاتا ہے۔شہری جانوروں کی آسمان سے باتیں کرتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں اور تاحال خریداری سے گریز کر رہے ہیں۔مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے قربانی کرنے کی امیدیں دم توڑنے لگی ہیں، گزشتہ سال کے مقابلے میں بکروں، دنبوں اور بڑے جانوروں کی قیمتیں کم وبیش 50 فیصد زیادہ بتائی جا رہی ہیں جبکہ اجتماعی قربانی میں فی کس حصہ 32 ہزار سے لے کر 40 ہزار تک ہے۔خریداروں کا کہنا ہے کہ عام آدمی کیلئے قربانی کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے جبکہ بیوپاری اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں، مویشی مالکان اور بیوپاریوں کا مقف ہے کہ چارے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، ٹرانسپورٹ اخراجات اور دیگر اضافی چارجز کے باعث انہیں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed