خیبرپختونخوا آپریشنز’2 جوان شہید’ 27 خارجی ہلاک

بنوں کے علاقہ میریان میں سکیورٹی فورسز و دیگر اداروں کا مشترکہ آپریشن’ مزید 16 دہشت گرد مارے گئے’2 جوان شہید’ ہلاک دہشت گردوں میں سرغنہ زمری نور اور عبد اللہ سعید شامل شمالی وزیرستان دتہ خیل میں سکیورٹی فورسز اور خارجیوں میں گھمسان کی لڑائی’ 11 خارجی انجام کو پہنچ گئے’ بھاری اسلحہ و گولہ بارود برآمد’ چھپے دہشتگردوں کی تلاش جاری’ آئی ایس پی آر

پاک فوج ، پولیس سمیت دیگر سیکیورٹی ادارے فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کیخلاف آپریشنز پوری شدت کے ساتھ جاری رکھے ہوئے ہیں، بنوں کے علاقے میریان میں پاک فوج،سی ٹی ڈی اورپولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر مشترکہ آپریشن کیا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ہونے والے آپریشن کے دوران 2 اہم ترین خوارجی سرغنوں سمیت 16 خوارجی جہنم واصل کردیئے گئے۔علاقے میں خوف ودہشت پھیلانے والا خوارجی سرغنہ زمری نوراورافغان خوارجی سرغنہ عبداللہ سعید کو آپریشن کے دوران جہنم واصل کر دیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کیمطابق انتہائی کٹھن آپریشن میں پاک فوج، پولیس اور سی ٹی ڈی نے خوارج کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کردیے گئے۔آپریشن کے دوران پولیس کے دو اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، آپریشن میں شہید کانسٹیبل وحید اللہ خان اورنوراللہ خان کی نمازِجنازہ پولیس لائنزبنوں میں سرکاری اعزازکے ساتھ ادا کی گئی۔نمازِجنازہ میں اعلی سول وعسکری حکام،علاقہ عمائدین اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بدستور مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور آخری خوارجی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed