عید الاضحی’ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جزوی طور پر روک دیاگیا

عید آمد کے موقع پر مہاجرین کی وطن واپسی کا سلسلہ جزوی طور پر رک گیا ہے مہاجرین کی وطن واپسی میں یکم مئی سے 23 مئی تک سب سے زیادہ اضافہ ہوا تھا مہاجرین کے خلاف عید کے بعد ممکنہ طور پر گرینڈ اپریشن کی اطلاعات کے باعث مہاجرین وطن واپسی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے مہاجرین کے گھروں کاروباری مراکز کو سیل کرنے ان کی گاڑیوں سمیت دیگر جائیدادوں کو ضبط کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی ہے اور اس سلسلے میں شہر کے مختلف بازاروں اور مختلف رہائشی علاقوں میں ان مہاجرین کی رہائش گاہوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے سب سے زیادہ نشاندہی کارپوریشن کالونی غریب اباد لطیف اباد فقیر اباد ذریاب کالونی رنگ روڈ چارسدہ روڈ یونیورسٹی روڈ حیات آباد ۔سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے تقریبا ایک لاکھ سے زائد گھروں اور رہائشی علاقوں کاروباری مراکز کو سیل کرنے کی منصوبہ بندی بنائی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed