ریگی ماڈل ٹائون تنازعہ’ کمشنر پشاورڈویژن کو مہلت مل گئی

پشاور ہائی کورٹ نے ریگی ماڈل ٹاون کی جائیداد کے تنازعہ پر کمشنر پشاور ڈویژن کو تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی مہلت دے دی۔پشاور ہائی کورٹ میں ریگی ماڈل ٹاون کے پشاور پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ائشن کے صدر سراج الحق یوسفزئی اور دیگر متاثرین سے متعلق رٹ پٹیشن پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت وکیل درخواست گزار سراج الحق یوسفزئء اور دیگر پیش ہوئے ، عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا کہ زمین کا ایک حصہ ضلع خیبر اور دوسرا حصہ ضلع پشاور میں واقع ہے، 35 سال قبل ہزاروں متاثرین سے پی ڈی اے نے رقم وصول کی لیکن متاثرین کو ابھی تک پلاٹس کی قبضے نہیں دیے گیے ،جس کے باعث ہزاروں متاثرین نے عدالت کا دروازہ کھٹلھٹایا، عدالت کو بتایا گیا کہ متعدد فریقین اس تنازع میں شامل ہیں اور درخواست گزار سمیت ہزاروں متاثرین اپنے پلاٹوں سے محروم ہیں ، گزشتہ سماعت پر عدالت نے ڈپٹی کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر خیبر کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے معاملے کو جلد حل کرنے کی ہدایت کی تھی۔ حالیہ سماعت کے دوران ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کمشنر پشاور کی جانب سے جامع رپورٹ تیار کر لی گئی ہے جسے ضمنی درخواست کے ذریعے جلد عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔ عدالت نے رپورٹ جمع کرانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جون 2026 تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed