ناصر نعیم ایڈووکیٹ کا پشاورہائیکورٹ بارالیکشن لڑنے کا اعلان

پیپلز لائرز فورم سے تعلق رکھنے والے پشاور کے سینئر قانون دان ناصر نعیم ایڈووکیٹ نے پشاو رہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات برائے سال 2026-7میں جنرل سیکرٹری کی عہدے کیلئے انتخاب لڑیں گے۔گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس حوالے سے ناصر نعیم ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ وہ وکلاء برادری کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں اورآئندہ بھی خدمات کا یہ سلسلہ جاری رکھے گے ۔ان کاکہناتھاوکلاء کو درپیش مسائل حل کرنا انکی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، لائز پروٹیکشن ایکٹ کے نفاذ کیلئے عملی اقدامات کرنے اور موجودہ صورت حال میں بار اور بنچ کے درمیان فاصلوں کو ختم کرکے کیلئے بھرپور انداز میں کوشش کریں گے تا ہم اس تعلق کو بہتر کرنے کیلئے وکلاء کی وقار اورانکی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا۔ آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہر ممکنہ جدوجہد جاری رکھی جائی گی۔ واضح رہے کہ ناصر نعیم ایڈووکیٹ طلباء سیاست میں متحرک رہے ہیں، وہ 1999-2002تک پشاور یونیورسٹی پی ایس ایف کے صدر رہے ہیں جبکہ عدلیہ آزادی کی تحریک میں بھی بڑھ چڑھ حصہ لیااور اس حوالے سے قید وبند کی صعبیتں بھی برداشت کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed