صوبائی حکومت نے 9اور10مئی واقعات کے درج مقدمات واپس لینے کیلئے پشاور اوربنوں کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں کیلئے سپیشل پبلک پراسیکیوٹر مقرر کردیاہے، اس ضمن میں ہوم ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخواکی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیاہے جس کے مطابق ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل انعام خان یوسفزئی کودونوں اضلاع کیلئے سپیشل پبلک پراسیکیوٹرمقرر کیاگیاہے جو ان اضلاع کی اے ٹی سی عدالتوں میں زیر سماعت 9 مئی کے حوالے سے کیسز کی نگرانی کرینگے ۔انعام خان یوسفزئی کی بطور سپیشل پبلک پراسیکوٹر منظوری صوبائی کابینہ نے دی تھی جس کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا۔







