کوہستان سکینڈل’ گرفتار پولیس آفیسر کو جیل بھیج دیاگیا

پشاور کی خصوصی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل میں گرفتار پولیس آفیسر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ گزشتہ روز ملزم نصیر الدین کو احتساب جج امجد ضیا صدیقی کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم پولیس میں سب انسپکٹر ہے جو کوہستان سکینڈل میں ملوث ہے ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد ہوئے ہیں عدالت نے ملزم کی 14 روزہ جسمانی کی مدت پوری ہونے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed