ڈولفن نما صحرائی مچھلی کے 10ملین سال پرانے فوسل کی رونمائی

پیرو کے ماہرین حیاتیات ڈولفن نما مچھلی کے 12 ملین سال پرانے فوسل کی رونمائی کر دی۔یہ فوسل بحر الکاہل کے ساحل کے قریب سے ملا ہے جو کہ ڈولفن سے مشابہت رکھنے والی پورپوز مچھلی کا ہے۔11.5 فٹ لمبا پورپوز مچھلی کا یہ فوسل پیرو کے ماہر حیاتیات ماریو اربینا کو اس سال جولائی میں دارالحکومت لیما کے جنوب میں تقریبا 350 کلو میٹر کے فاصلے پر اوکوکاجے صحرا سے ملی تھیں۔ماریو اربینا نے گزشتہ روز لیما کے جیولوجیکل، مائننگ اور میٹالرجیکل انسٹی ٹیوٹ میں مچھلی کے فوشل کی رونمائی کرتے ہوئے بتایا کہ پورپوز مچھلی کا یہ فوسل ایک نایاب نمونہ ہے۔ایک اور ماہر حیاتیات ماریو گامارا نے کہا کہ یہ دریافت قدیم سمندری حیات کے مطالعہ کے لیے نئی راہیں فراہم کرے گی۔چار ٹانگوں والی وہیل، ڈولفن، شارک، اور میوسین دور کے دیگر جانداروں کے ڈھانچے بھی اس علاقے سے دریافت ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed