پشاور ہائیکورٹ کا والد پر تشدد کرنے والے ملزم بیٹے کو گرفتار کرنے کا حکم

ویب ڈیسک: پشاور ہائیکورٹ نے بزرگ شہری کی جانب سے بیٹے کے ہاتھوں تشدد کے خلاف دائر درخواست پر پولیس کو ملزم بیٹے کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا ۔
پشاور ہائیکورٹ میں تشدد کی درخواست متاثرہ بزرگ کی مدعیت میں جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس فرح جمشید کی عدالت میں سماعت کیلئے پیش کی گئی تھی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار بزرگ والد نے عدالت کو بتایا کہ ان کا بیٹا گلبرگ پشاور کا رہائشی ہے، اس نے ان سے پیسے مانگے جو انہوں نے دے دیے مگر اب مزید پیسوں کا تقاضا کر رہا ہے اور انکار پر تشدد کرکے انہیں زخمی کردیا۔
والد نے عدالت سے اپیل کی کہ بیٹے کو سزا دی جائے تاکہ اسے کچھ احساس ہوسکے۔
جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ نے ریمارکس دیئے کہ بیٹے کا علاج تو والد بہتر انداز میں کرسکتا ہے، تاہم عدالت نے واضح کیا کہ اگر ضرورت پڑی تو ہم ملزم کو ایک سال کیلئے جیل بھیج دیں گے اور پھر آپ سفارش کریں گے کہ رہا کیا جائے۔
عدالت نے پولیس کو ہدایت جاری کی کہ ملزم بیٹے کو فوری گرفتار کرکے پیر کے روز عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ کیس کو قانون کے مطابق آگے بڑھایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed