ویمن یونیورسٹی صوابی میں سوشل سائنسز پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس

صوابی ، گلوبل انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز ریسرچ کے زیرِ اہتمام، سسٹیننگ دی ہیومینٹی آرگنائزیشن، یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور ویمن یونیورسٹی کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ کانفرنس سات تا نو جولائی آن لائن اور آن سائٹ انداز میں منعقد کیا گیا تین روزہ کانفرنس میں امریکہ، ترکی، چین، ملائشیا اور پاکستان کے ممتاز ماہرین، محققین اور طلبہ نے شرکت کی۔ کانفرنس میں 110 سے زائد تحقیقی مقالے پیش کیے گئے جن میں تعلیم، نفسیات، سماجیات، قیادت اور عالمی ترقی جیسے اہم موضوعات زیرِ بحث آئے۔نمایاں مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر اسپنسر جیمز (امریکہ)، پروفیسر ڈاکٹر شیما آکن (ترکی)، ڈاکٹر گوخان بوزباش (چین)اور دیگر شامل تھے۔کانفرنس کی اختتامی تقریب کی مہمانِ خصوصی ویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین تھیں، جنہوں نے تحقیق، علمی مکالمے اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انتظامی کمیٹی میں ڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر سمیر الحق جان، مسز راحیلہ بیگم، مس فاطمہ اعوان، اور مس سندس صبا شامل تھیں۔ جبکہ عبدالعزیز خان نے کانفرنس میں یوتھ افیئرز صوابی کے نمائندے کے طور پر شرکت کی۔سسٹیننگ دی ہیومینٹی آرگنائزیشن کی ٹیم نے یونیورسٹی انتظامیہ کے ساتھ قریبی تعاون کرتے ہوئے کانفرنس کے کامیاب اور مثر انعقاد میں بطور منتظمین بھرپور کردار ادا کیا۔منتظمین میں اسامہ گل، سمیر خان، محمد زید، عشا گل، مدیحہ کرن، سارہ آفتاب، گنیشا اور قندیل خان شامل تھے جنہوں نے کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور تسلسل کے لیے انتھک محنت کی۔یہ کانفرنس سوشل سائنسز کے میدان میں بین الاقوامی تحقیق، علمی تبادلے اور سماجی ترقی کے نئے رجحانات کو فروغ دینے کا ایک مئوثر ذریعہ ثابت ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed