کراچی میں فالج کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

کراچی میں فالج کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق فالج اب صرف عمر رسیدہ افراد تک محدود نہیں رہا بلکہ نوجوان بھی اس کا شکار ہو رہے ہیں جنہیں اکثر بلڈ پریشر یا ذیابیطیس جیسے امراض کا علم ہی نہیں ہوتا یا پھر وہ ادویات میں بے احتیاطی کرتے ہیں۔
چار ماہ قبل دماغ کی شریان پھٹنے کے کیسز روزانہ رپورٹ نہیں ہوتے تھے لیکن اب روزانہ کی بنیاد پر برین ہیمرج کے مریض آرہے ہیں،اگر جسم کی ایک جانب کمزوری،بولنے میں دقت یا زبان میں لڑکھڑانے کی علامات ظاہر ہوں تو یہ فالج کی ابتدائی علامات کی نشاندہی ہوسکتی ہے۔
ان خیالات کا اظہار سول اسپتال کراچی کے ایمرجنسی انچارج ڈاکٹر عمران سرور نے کسوٹی ڈیجیٹل  سے گفتگو میں کیا، انہوں نے کہا کہ تین سے چار ماہ قبل روزانہ صرف 2 سے 3 فالج کے مریض ایمرجنسی میں آتے تھے مگر اب یہ تعداد روزانہ 8 سے 10 تک جا پہنچی ہے جبکہ بعض اوقات ایک دن میں 15 مریض بھی لائے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر عمران کے مطابق پہلے فالج کی زیادہ تر وہ قسم دیکھی جاتی تھی جس میں دماغ کی شریانیں بند ہو جاتی ہیں، مگر اب دماغی شریان پھٹنے (برین ہیمرج) کے کیسز بھی آنا شروع ہوگئے ہیں، جو پہلے نہ ہونے کے برابر تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed