تیمور جھگڑا کا شیر افضل کے خلاف ایک ارب ہرجانے کا کیس دائر

شعیب جمیل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق صوبائی وزیر تیمور سلیم جگھڑا نے پی ٹی آئی ایم این اے شیر افضل مروت کے خلاف ایک ارب ہرجانہ کا دعوی دائر کردیا ہے ۔ علی گوہر درانی ایڈووکیٹ کی وساطت سے دعوی دائر کردیا گیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیر افضل مروت نے نجی چینل کے ٹاک شو میں تیمور سلیم جھگڑا پر بے بنیاد الزامات لگائے اور کہا کہ سابق وزیر نے پنشن فنڈ میں 36 ارب روپے غبن کی اور اسکے ساتھ حیات آباد میں پانچ کنال کا گھر لینے کا الزام لگایا۔ دعوی میں مزید لکھا گیا کہ جھوٹے، بے بنیاد، من گھڑت الزامات لگائے ہیں جس سے تیمور سلیم جھگڑا کے کردار کشی کی گئی اور اسکااستحقاق مجروح ہوا ہے کیونکہ تیمور سلیم جھگڑا ایک سیاسی اور باعزت خاندان سے تعلق رکھتا اور گزشتہ کا فی عرصہ سے سیاست کر رہے ہیں دعوی میں مزید کہا گیا کہ شیر افضل کو اس حوالے سے لیگل نوٹس بھیجا گیا تھا لیکن اس کا کوئی جواب نہیں ایا لہذا وہ اپنے بے بنیاد الزامات پر غیر مشروط تحریری معافی مانگے اور سابق وزیر کی کردار کشی اور ہتک کرنے پر شیر افضل مروت ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر