زرعی بینک حکام کیخلاف توہین عدالت درخواست نمٹادی گئی

نیشنل انڈسٹریل ریلیشن کمیشن پشاور بنچ نے12 ملازمین کو مستقل کرنے پر زرعی ترقیاتی بنک حکام کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی۔ گزشتہ روز این آئی آر سی کے ممبر محمد زبیر نے درخواست کی سماعت کی تواس دوران درخواست گزار وں ابرار عالم وغیرہ کے وکلاء سید حماد علی شاہ اور محمد وقاص منیر ایڈووکیٹس نے عدالت کوبتایاکہ درخواست گزار زرعی ترقیاقی بنک میں مختلف عہدوں پر کئی سالوں سے تعینات ہیں لیکن انکو مستقل نہیںکیاجارہاتھا،جس کے خلاف درخواست گزاروں نے این آئی آرسی بنچ پشاور سے رجوع کیاتھا اور عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر 9مئی 2024کو درخواست گزاروں کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم زرعی ترقیاتی بنک حکام عدالتی احکامات کی تعمیل نہیںکررہاتھا،جس کے خلاف درخواست گزاروں نے توہین عدالت کی درخواست دائر کررکھی تھی، گزشتہ روز ہونے والی سماعت پر زرعی ترقیاتی بنک حکام کی جانب سے عدالتی حکم کی تعمیل کرتے ہوئے بارہ ملامین کومستقل کرنیکی کی دفتری آڈر کاپی جمع کرادی ،جس پر زرعی ترقیاتی بنک کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست نمٹادی گئی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر