بونیر گل دہ نمیر2025ء کے تین روزہ ایونٹس کے تحت لے کراس گیم(LACROSSE) ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر ہو گیا
اس موقع پر تحصیل چیئرمین گاگرہ سید سالار جہان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر اکرام شاہ، محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے ڈائریکٹر اسٹیبلشمنٹ نعمت اللہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر بونیر محمد فرحان اور کثیر تعداد میں شائقین نے شرکت کی، لے کراس گیم پہلی بار بونیر کے اس خوبصورت وادی نما علاقے کے گورنمنٹ ڈگری کالج ڈگر بونیر کے ہاکی گراؤنڈ میں منعقد ہوا ٹورنامنٹ سے نہ صرف مقامی نوجوانوں کو کھیل کے میدان میں ایک نیا موقع فراہم ہوا بلکہ لے کراس جیسے نیا کھیل لے کراس بھی متعارف ہوا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بونیر کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور سخت مقابلے کے بعد تحصیل چغرزئی فاتح ٹیم قرار پاکر چیمپئن شپ اپنے نام کی جبکہ تحصیل ڈگر کے ٹیم دوسری نمبر پر رہی، ٹورنامنٹ کا اختتام ایک دوستانہ ماحول میں ہوا جیسے انتظامیہ، سیاسی زغماء، شائقین اور مقامی لوگوں نے بے حد سراہا۔ اس موقع پر اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی تحصیل چیئرمین گاگرہ سیدسالار جہان تھے جنہوں نے جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی اور 30 ہزار روپے کے چیک دئیے جبکہ دوسری ٹیم کو 20 ہزار روپے چیک پیش کئے۔ چیئرمین گاگرہ سید سالار جہان نے اپنے خطاب میں کہا کہ” بونیر گل دہ نمیر 2025ء ”فیسٹول میں مختلف ثقافتی و روایتی سرگرمیوں، کھیلو ں کے علاوہ وادی بونیر میں پہلی مرتبہ دلچسپ گیم لے کراس کا انعقاد ہوا جسے شائقین نے بے حد سراہا، بونیر جیسے وادی میں فیسٹول کا سارا کریڈٹ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور، صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان سید فخر جہان اور ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ کھیل و امور نوجوانان کے انتظامیہ کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو فعال اور صحت مند بنانے کیلئے ایسے ایونٹس اور کھیلوں کو ترقی دینا وقت کی اشد ضرورت ہے موجود صوبائی حکومت مثبت سرگرمیوں اور کھلیوں کے فروغ و ترقی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے تاکہ یوتھ کو جسمانی و ذہنی سطح پر زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم ہو سکیں
اور نوجوانوں کو ایسے ایونٹس کی جانب راغب کرنے میں مدد و تعاون جاری رہیں اس موقع پر ایونٹس میں شرکت کرنے والے لے کراس ٹیموں اور کھلاڑیوں نے اس بات پر خوشی کا اظہار بھی کیا کہ لے کراس جیسے نئے کھیل کو مرکزی مقام دیا گیا جو مقامی سطح پر کھیلوں کے دائرہ کار کو وسعت دینے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔اسی طرح گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ہاشم سر ڈگر بونیر میں خواتین مینا بازار سٹال کے علاوہ خواتین کے مابین والی بال،بیڈ منٹن اور رسہ کشی جیسے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈگر بونیر میڈم بشارت حسین و دیگر مہمان خواتین نے اختتامی فیسٹول میں شرکت کی انہوں نے خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تعاون یقین دہانی کرائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔