پشاور سمال انڈسٹریز کا ووڈ سیکٹر مالی خسارے کا شکارہوگیا

خیبر پختونخوا سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ کا 60سالہ ووڈ سیکٹر سرکاری اداروں کو فرنیچر کی سپلائی کا آرڈر نہ ملنے پر مالی خسارے کا شکار ہو گیا ہے جس کے باعث مانسہرہ ووڈ ورکنگ سنٹر ،ہری پور ووڈ ورکنگ سنٹر ، کرک بنوں رحیم آباد سوات ، تیمر گرہ چترال اور مشہور پاک جرمن ووڈ ورکنگ سنٹر پشاور کی بندش اور سینکڑوں مزدوروں کے بے روزگار ہونے کا امکان ہے ،سرکاری اداروں کو پرائیویٹ سیکٹر سے فرنیچر کی خرید اری کا حکم نامہ معطل کیا جائے کرپشن کے سلسلے کو بند کیا جائے اور فرنیچر کے لیے سرکاری اداروں کو پابند کیا جائے کہ وہ ایس آئی ڈی بی کے ووڈ سیکٹر سے آفس فرنیچر خریدیں ،ان خیالات کا اظہار ایمپلائز یونین کے صدر صاحبزادہ نسیم خان،مرتضیٰ خان صدر اور شاہد خان جنرل سیکرٹری ووڈ ورکنگ ایسوسی ایشن نے ووڈ سیکٹر کے حوالے سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو لکھے گئے ایک خط میں کیا ،انہوں نے خط میں مزید کہا کہ تہکال مردان میں فرنیچر کا کلسٹر پاک جرمن کے سر ہے یہاں پر فرنیچر کے حوالے سے اب بھی طلباء کو تربیت دی جاتی ہے ،یہ سلسلہ 1970ء سے جرمن حکومت کے تعاون سے چلا آرہا ہے ،لہٰذاپی ٹی آئی کی حکومت ہے اس لیے فرنیچر سپلائی کی آڑ میں اس کرپشن کے سلسلے کو بند کیا جائے، 350ہنرمند افراداور مزدوروں کوبے روزگار ہونے سے بچایا جائے یہ لوگ بھی پی ٹی آئی کے سپورٹر ہیں اور رہینگے انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی اور عمران خان ہماری سپورٹ سے اس صوبے میں تیسری بار حکومت کرتے چلے آرہے ہیں اس لیے انہیں بے روزگار ہونے سے بچایاجائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر