رستم بازار وانا میں بم دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق 27 شدید زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک، تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے صدر مقام وانا کے مصروف ترین علاقے رستم بازار میں پیر کے روز خوفناک بم دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 27 شدید زخمی ہو گئے۔ دھماکہ امن کمیٹی کے دفتر کے قریب پیش آیا، زرائع کے مطابق دھماکے کا ہدف امن کمیٹی کے رکن سیف الرحمن کا دفتر تھا جس میں اس وقت جرگہ جاری تھا، جسے بم حملے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ امن کمیٹی کے دفتر کی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی، اور قریبی دکانوں اور عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ کئی افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کے لیے اہل علاقہ نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرکے زخمیوں اور جان بحق ہونے والے افراد کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کیا۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مجموعی طور پر 27 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا، جن میں سے 7 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، جبکہ دیگر زخمیوں کو جس میں کمانڈر سیف الرحمن بھی شامل ہے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔تاحال دھماکے کی نوعیت اور اس کے پسِ پردہ محرکات منظر عام پر نہ آسکی تاہم پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ دھماکے کے بعد رستم بازار اور گرد و نواح میں خوف کی فضا قائم ہے، داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی گئی ہے تاکہ کسی ممکنہ مزید تخریبی کارروائی کو روکا جا سکے۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00