سی پیک بارے صوبہ بھر سیمینارز منعقد کرنے کی ضرورت ہے’ داودخان

سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختونخوا دائود خان نے کہا کہ سیمینار ز،ورکشاپس اور کانفرنسوں کے ذریعے جہاں لوگوں میں شعور بیدار کیا جا سکتا ہے وہیں یہ اقدام ملک و قوم کے بہتر مفاد اور مناسب پیغام عام لوگوں تک پہنچانے کا ذریعہ بھی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چائنہ ونڈو کے زیر اہتمام انٹرنیشنل سی پیک کی بہترین کوریج کرنے والے صحافیوں میں سوینئرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

     

داود خان نے کہا کہ سی پیک کے بارے میں صوبہ بھر میں سیمینارز منعقد کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نہ صرف لوگوں کو اس عظیم منصوبے کے بارے میں علم ہو بلکہ ان کی تجاویز بھی سامنے آئیں۔ انہوں نے سیمینار میں پیش کئے جانیوالے مقالوں پر مبنی سفارشات ترتیب دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ حکومتی اور نجی سطح پر سی پیک کے بارے عوامی رائے کا علم ہو۔

سی پیک سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاشبہ یہ منصوبہ پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کی ایک لازوال مثال ہے۔چین کے صدر شی جن پنگ نے اپنے حالیہ خطاب میں ہمسایہ ممالک کے ساتھ علاقائی روابط کو بہتر بنانے اور ان کی معیشت کی بہتری کیلئے جن خیالات کا اظہار کیا ہے اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ چینی صدر پاکستان کو بہت زیادہ قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ داد خان نے کہا کہ سی پیک کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہئے۔ بعدازاں سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ خیبر پختون نے وسیم احمد شاہ’ عدیل سعید’ عصمت شاہ’ خرم پرویز اور فضل حق میں سووینئرز تقسیم کئے۔

 

1 تبصرہ. Leave new

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر