پاکستان تحریک انصاف کی تنظیم نو کا پہلا مرحلہ شروع

صوبائی صدر کی مشاورت سے صوبائی جنرل سیکرٹری نے تنظیم نو کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق مرحلے میں ریجن، ضلع اور تحصیل سطح پر نئے عہدیداران کی تقرری کی جائے گی،ان کارکنان کو ترجیح دی جائے گی جنہوں نے نو مئی کے بعد وفاداری نبھائی، الیکشن دو ہزار چوبیس میں بھرپور کردار ادا کیا اور مزاحمتی تحریک میں متحرک رہے۔
ریجن، ضلع اور تحصیل سطح پر ایم این ایز، ایم پی ایز، ٹکٹ ہولڈرز، ونگز، سینئر رہنماں اور سرگرم کارکنوں سے مشاورت کی جائے گی تاکہ نامزدگیاں زیادہ مثر اور نمائندہ ہوں۔تمام سفارشات ریجنل صدر اور جنرل سیکرٹری کے ذریعے صوبائی جنرل سیکرٹری کو موصول ہوں گی اور حتمی فیصلہ صوبائی صدر کریں گے۔
کسی بھی تنظیم کو نوٹیفائی کرنے یا اس میں تبدیلی کا اختیار صرف صوبائی صدر کو حاصل ہے، اور یہ عمل صوبائی جنرل سیکرٹری کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔
نااہل افراد میں وہ شامل ہیں جو غیر فعال رہے، پارٹی مخالف امیدواروں کی حمایت کی، یا حکومتی عہدے رکھتے ہیں۔ریجن سطح کی تنظیم نو انتیس اپریل، ضلع سطح نو مئی اور تحصیل سطح تیئس مئی دو ہزار پچیس تک مکمل کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر