خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پر اختلافات برقرار ہیں، اس حوالے سے کئی سیشنز ہونے کے باوجود ممبران کو راضی نہ کیا جا سکا۔ اس سلسلے میں خیبر پختونخوا اسمبلی جرگہ ہال میں بل پر بریفنگ کا اہتمام کیا گیا، اور قبائلی اضلاع کے اراکین کو بریفنگ میں شرکت کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی گئی۔
خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پر اختلافات برقرار ہیں، اس حوالے سے ہونیوالی بریفنگ میں بیشتر ارکین اسمبلی غیر حاضر رہے، اس دوران حکومتی پارٹی کے پارلیمنٹیرینز کی کئی نشستیں ہوئیں، تاہم باجوڑ سے پی ٹی ائی اراکین اسمبلی نے بل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق ضم اضلاع کے بیشتر اراکین بریفنگ سے بائیکاٹ پر بضد رہے، تاہم اس دوران سپیکر اور وزراء نے ضم اضلاع کے اراکین کو منانے کی کوششیں کیں، اور بالاخر ضم اضلاع کے اراکین اسمبلی کو بریفنگ میں شرکت کے لئے قائل کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے جرگہ ہال میں اپنا موقف پیش کرنے کے بعد بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔ اس دوران حکمران پارٹی کے ایم پی اے انورزیب خان نے کہا کہ اپنی تجاویز پیش کر کے بریفنگ کا واک آؤٹ کریں گے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00