قومی وطن پارٹی نے مجوزہ مائنز اینڈ منزلز ایکٹ 2025کے خلاف ہر حد تک جانے کا اعلان کیا ہے ۔چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ 2025 کی بھرپور مزاحمت کرکے ہر حد تک جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ قانون سازی کا مقصد خیبرپختونخوا کو معدنی وسائل سے محروم کرنا ہے،بل کو نافذ کرنے کی صورت میں قومی وطن پارٹی احتجاج کرکے ہر فورمز پر آواز اٹھائے گی جبکہ اس کے خلاف عدالت سے بھی رجوع کریں گے ۔آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا کہ بعض عناصر صوبے کے وسائل پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں ،مائنز اینڈ منرلز 2017ایکٹ ہم نے بنایا تھا ،صوبے کی حکومت امن و امان کی قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ، ان کا ایجنڈا صرف عمران کی رہائی ہے۔آفتاب شیرپائووفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے تاحال خیبر پختونخوا کا دورہ نہیں کیا ، نااہل وزیر اعلی کی وجہ سے صوبے میں دہشت گردی پروان چڑھ رہی ہے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00