خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025سے متعلق پشاور میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی اہم بیٹھک ہوئی ۔ذرائع کے مطابق سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی میزبانی میں سپیکر ہائوس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے تنظیمی رہنمائوں کی اہم ملاقات ہوئی ہے ۔ملاقات میں پارٹی صوبائی صدر و رکن قومی اسمبلی جنید اکبر، ایم این اے سبغت اللہ، ایم این اے سلیم الرحمن، ایم این اے محبوب شاہ، ایم این اے ڈاکٹر امجد علی، ایم این اے ثنااللہ مستی خیل، ایم این اے ارباب شیر علی، صوبائی وزیر فضل حکیم خان اور صوبائی وزیر نظیر عباسی شریک ہوئے ۔اس موقع پر خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرلز بل 2025 سے متعلق معاملات پر تفصیلی مشاورت کے علاوہ اہم جماعتی اور صوبائی معاملات پر بھی گفتگو کی گئی ۔پارٹی کی جانب سے اس اہم موضوع پر قائم تین رکنی کمیٹی کے کردار اور پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا اور قائد عمران خان کی ہدایات کے مطابق عمل کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی قیادت جلد عمران خان سے ملاقات کرے گی اور ان کی ہدایات کے مطابق عمل کرے گی ۔
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00