ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا’ علی امین گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ملک کو ڈنڈے کے زور پر نہیں چلایا جاسکتا، فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، غلام ہمارے فیصلے کریں گے تو ہم بھی غلام ہی رہیں گے،2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں، بانی پی ٹی آئی کو اس لیے جیل میں ڈالا گیا ہے کہ ان سے اس نظام کو خطرہ ہے، بانی پی ٹی آئی سے نظام کوکیا خطرہ ہے یہی کہ وہ قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی آئین کی بالادستی، انسانی حقوق، ملکی خود داری کی بات کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اپنی ذات کے لیے نہیں پاکستان کے لیے مذاکرات کے لیے تیار ہیں، عمران خان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے بلکہ ایک خوددار، خود مختار اور آزاد قوم بنانا ہے،عوام پر اپنے لوگوں کو مسلط کرنے کے لیے بار بار تجربے کیے گئے، وہ تجربات پوری قوم کے سامنے ہیں، ان تجربات کے نتیجے میں پاکستان 76 ہزار ارب کے قرضوں میں ڈوب چکا ہے، آج پاکستان کی یہ حالت ہے کہ اسلام کے نام پر بننے والا ملک نہ خوددار رہا نہ خودمختار رہا۔لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختوانخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ یہ کہتے ہیں پاکستان کے لیے لگے ہوئے ہیں، اگر تم پاکستان کے لیے لگے ہوئے ہو، تو پاکستان کے آئین کے مطابق پاکستان میں جمہوریت ہے اور جمہوریت میں الیکشن میں تم ہمیشہ دھاندلی کرتے ہو۔2024 کے الیکشن میں جس طرح سے بدترین دھاندلی کی گئی ہے وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تمہیں پاکستان میں الیکٹڈ نہیں سلیکٹڈ لوگ چاہئیں کیونکہ تم ہی نے اصل میں حکومت چلانے ہوتی ہے اور تم نے ہی حکومت گرانی ہوتی ہے تو پھر جب حکومت تم چلا ئواور تم گرا ئوتو پھر یہ اسمبلیاں اور آئین کیوں بنایا گیا ہے،اگر آپ جج بھی وکیل بھی ہو اور مدعی بھی ہو تو پھر ایسے ملک نہیں چل سکتے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف اور صرف اس قوم، مسلمانوں، اسلام اور ناموس رسالتۖ کی بات کرتا ہے، وہ آج جیل میں ہے اس لئے ہے کیونکہ وہ نظام کے لئے خطرہ ہے، خطرہ یہ ہے کہ وہ پاکستان قانون کی حکمرانی چاہتا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed

ای پیپر