پشاور میں آٹے کا تھیلا مزید 200روپے سستا ہو گیا ،ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں 500روپے فی بوری کی کمی ہوئی ہے جبکہ دوسری طرف آٹا سستا ہونے کے اثرات سے عوام محروم ہیں، تندور اور بیکری مالکان کی موجیں ہیں ، منافع میں مزید اضافہ کر لیا ہے پشاور میں روٹی کی قیمت بھی کم نہ ہو سکی جبکہ وزن مزید کم ہو گیا ہے۔20کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت سپیشل آٹا 1500 روپے،فائن دانے دار 1700روپے،سرخ آٹا 1300روپے ہو گیا ہے ،سپیشل آٹا 150روپے فی کلو سے کم ہو کر 90 روپے فی کلو. فائن آٹا 100 روپے فی کلو جبکہ میدہ 200روپے فی کلو سے کم ہو کر 120 روپے فی کلو ہو گیاہے آٹے کی قیمتوں میں مسلسل کمی آ رہی ہے تا ہم تندوروں میں روٹی کے وزن کی کمی کے ساتھ ساتھ روٹی مہنگی فروخت کی جا رہی ہے انتظامی نے روٹی کی قیمت15 روپے مقرر کرنے کی تجویز کو فائنل کیا ہے
رم جھم سنئیے محترمہ ناز پروین کا کالم احساس میں
ویڈیو پلیئر
00:00
00:00